انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن کی واہگہ بارڈر پر جشنِ آزادی تقریب

انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام 05 اگست 2019 کو واہگہ بارڈر پر جشنِ آزادی کی مناسبت سے تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا، پریسبیٹیرین چرچ آف پاکستان کے ریورینٹ فراز گریفن، چیئرمین بالمک سوامی مندر پنڈت بھگت لال کھوکھر سردار رادیش سنگھ سمیت مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ شرکاء نے واہگہ بارڈر کی پریڈ ملاحظہ کرنے کے بعد اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہم سب کا ہے اور سبز ہلالی پرچم ہم سب کی پہچان ہے۔ یہ دھرتی ہم سب کی ماں ہے جس میں ہماری تاریخ دفن ہے۔ وطنِ عزیز کی سربلندی اور دفاع کے لیے ہم بلا امتیازِ مذہب و نسل افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

تقریب اختتام پر وطنِ عزیز کی حفاظت اور اہلِ وطن کی سلامتی کے لیے شرکاء نے اجتماعی دعا کی۔

تبصرہ