نیشنل کونسل آف انٹرفیتھ لاہور کینٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس ڈے

نیشنل کونسل آف انٹرفیتھ (NCID) لاہور کینٹ کے زیراہتمام انٹرنیشنل پیس ڈے کے موقع پر مورخہ 27 اکتوبر 2011ء کو امن کانفرنس منعقد کی گئی، جس کے انتظامات فادر فرانسسْ ندیم نے کئے۔ کانفرنس میں مختلف مذاہب کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ تحریک منہاج القرآن کی نمائندگی محمد غلام مصطفی (جی ایم ملک) ڈپٹی سیکرٹری جنرل، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر انٹرفیتھ، حافظ غلام فرید ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرفیتھ نے کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی ایم ملک نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری اور تحریک منہاج القرآن اپنے قیام کے دن سے امن اور بین المذاہب رواداری کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام نے 1988ء میں مسلم کرسچن ڈائیلاگ فورم کا آغاز کیا۔ بعدازاں انٹرفیتھ کے حوالے سے کام کو وسط دی گئی۔ اسی تسلسل میں 24 ستمبر2011ء کو ویمبلے ارینا (لندن) میں تاریخی پروگرام کیا گیا، جس میں مشائخ عظام، علمائے کرام اور تمام مذاہب کی اہم شخصیات نے شرکت کی اور اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر متفقہ طور پر ویمبلے ڈیکلریشن کی بھی منظوری دی گئی۔ اس ڈیکلریشن پر ہزاروں افراد دستخط کر چکے ہیں اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے۔ اس موقع پر علامہ جاوید اکبر ساقی اور فادر فرانسس ندیم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہرالقادری کی ان خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

پروگرام کے اختتام پر امن عالم کے لیے خصوصی دعا کی گئی اور امن کی شمعیں بھی جلائی گئیں۔

تبصرہ