انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام ضیافت میلاد النبی ﷺ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سب کا ضیافتِ میلاد کی مبارک تقریب میں جمع ہونا اَمن پاکستان اور اَمنِ عالم کے لیے اللہ تعالی ٰ مبارک فرمائے۔
صدر منہاج القرآن نے کہا کہ ہمیں قائدِ اعظم محمد علی جناح کی تعلیمات کے ذریعہ دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے حقوق کا جائزہ لینا ہوگا تاکہ ملکِ پاکستان میں رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہم سب کمربستہ ہوجائیں جو قائدِ اعظمؒ چاہتے تھے، تاکہ پاکستانی قوم کو ایک بہتر ماحول میسر ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کا ظہور مبارک اور ولادتِ باسعادت نہ صرف انسانی حقوق کے لیے مساوی حقوق کا پیغام لے کر آئی بلکہ آپ ﷺ کے مدنی دور حکومت میں بین المذاہب ہم آہنگی اور رواداری کی ایسی تاریخ رقم ہوئی، جس کی مثال 14 صدیوں میں آج تک نہیں دی جاسکتی۔ یقیناً! حضور نبی اکرم ﷺ نے بین المذاہب رواداری اور بین الاَدیان حقوق کی ادائیگی میں جو معیارات قائم کیے، وہ اسلام کے ماننے والوں کےلیے مشعلِ راہ بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وہ جذبہ تھا جس نے قائدِ اعظم ؒ کو پاکستان بننے سے پہلے پاکستان کا بنیادی آئینی ڈھانچہ تشکیل دیتے ہوئے اپنے مختلف خطابات میں اس طرح کے کلمات کا اظہار کرنے پر آمادہ کیا۔ قائدِ اعظم ؒ حضور نبی اکرم ﷺ کے ماننے والے اور اُن پر ایمان رکھنے والے تھے۔ قائدِ اعظم ؒ نے پاکستان بننے کے بعد اس ملک میں بسنے والی تمام مذہبی اکائیوں کے لیے مساوی حقوق، ذمہ داریوں اور مساوی مواقع مہیا کرنے کی بات کی۔ یقیناً ان کی نگاہ میں قرآنِ مجید اور حضور نبی اکرم ﷺ کا اسوۂ کامل تھا۔
مختلف مذاہب کے تمام مقررین نے حضور ﷺ کے میلادِ پاک کی مبارک باد دی اور اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف الفاظ میں کہا کہ آپ ﷺ تمام انسانیت کے لیے مکمل رحمت اور اسوۂ حسنہ کی اعلیٰ ہستی ہیں۔ آپ ﷺ نے بین المذاہب ہم آہنگی کی اپنے دور میں وہ مثال پیش کی جس کی نظیر آج کے دور میں نہیں دی جاسکتی۔ آپ کی تعلیمات ہی انسانیت کے تمام مسائل میں اسوہ اور راہ نما اصول مہیا کرتی ہیں۔
انہوں نے تقریب کے انعقاد اور ملک پاکستان کے تمام بڑے مذہبی راہنماؤں کو مدعو کرنے پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشن سہیل احمد رضا اور ان کی پوری ٹیم کو خصوصی مبارکباد پیش کی۔
تقریب میں نائب ناظم اعلیٰ نور اللہ صدیقی، تحریک پاکستان، قاری خالد محمود، ہیڈ گرنتھی گردوارہ ڈیرہ صاحب لاہور گیانی سردار رنجیت سنگھ، ڈاکٹر سید اعجاز گیلانی شاہ، چیئرمین کُل مسالک مشائخ مفتی عاشق حسین شاہ، مخدوم محمد عاصم چئیرمین کل مسالک علماءبورڈ، کیتھیڈرل چرچ آف پرئینگ ہینڈز وارث روڈ چرچ آف پاکستان راؤنڈ ڈائسز آف پاکستان کے رائٹ ریورنڈ عمانوائیل کھوکھر، فرزند سردار شام سنگھ سردار سکندر سنگھ، رائٹ ریورنڈ فادر پاسکل پولوس کیتھولک چرچ آف پاکستان کے ڈومینکن آرڈر کے پرایر جنرل، اعجاز عالم آگسٹین سابق صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امورپنجاب، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر نولکھا پریسبٹرین چرچ آف پاکستان رائٹ ریورینڈ ڈاکٹر مجید ایبل، ڈائریکٹر پیس سنٹر کیتھولک چرچ آف پاکستان رائٹ ریورنڈ ڈاکٹر فادر جیمز چنن، سربراہ مشائخ و علماء ونگ پاکستان پیپلز پارٹی ڈاکٹر بدر منیر سیفی، ہندو سکالر پروفیسر ڈاکٹر سرور بھوما ناز، علامہ محمد حسین گولڑوی، ڈاکٹر پروفیسر عاصمہ گورنمنٹکالجبرائےخواتین کوپرروڈ، میمونہ جاوید سید، زارا احمد،صوفیانہ گائک محترمہ فریحہ، سلمان ناصر سابق چئیرمین وزیر اعلی شکایت سیل پنجاب، معروف صنعتکار خواجہ حبیب، لیکچرار منہاج یونیورسٹی مس میشٹوڈ ٹریضا گائر، عائشہ شبیر دیو، سید غلام عباس شیرازی، شہزاد احمد خان، پیر طاہر نذیر، الطاف رندھاوا، حفیظ الرحمن خان، اورنگزیب رضا خان، ثاقب بھٹی، سمیت قائدین و کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تبصرہ