مسلم مسیحی تعلقات میں بہتری پیدا کرنے کے لئے بنایا گیا تحریک منہاج القرآن کا منفرد فورم
اسلام غیرمسلموں سے بھلائی کا حکم دیتا ہے، جس مقصد کے لئے بین المذاہب اچھے تعلقات قائم کرنا ضروری ہے۔ جب مختلف مذاہب کے لوگ ایک دوسرے کو قریب سے دیکھتے ہیں تو ان کی باہمی غلط فہمیاں دور ہوتی ہیں اور ان کے دل میں ایک دوسرے کے لئے نرم گوشہ پیدا ہوتا ہے۔
9 نومبر 1998ء - پاکستان میں موجود عیسائی آبادی کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کرنے اور ان کے دل سے احساس محرومی ختم کرنے کے لئے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر مسلم کرسچئن ڈائیلاگ فورم کا قیام عمل میں لایا گیا، جس کے تحت نہ صرف عیسائیوں کے مختلف پروگراموں میں شرکت کی جاتی ہے بلکہ انہیں بھی تحریک منہاج القرآن کے پروگراموں میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔ اس سے دو طرفہ بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے اور عیسائیوں کو اسلام اور اہل اسلام کی رواداری اور حسن سلوک کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔
15 مارچ 2002ء - مسلم کرسچین ڈائیلاگ فورم کے تحت 40 افراد کا وفد شیخ الاسلام سے ملنے تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ آیا۔ اس موقع پر عیسائیوں کے لئے جامع مسجد منہاج القرآن کے دروازے کھول دیئے گئے اور انہیں سنت نبوی پر عمل کرتے ہوئے مسجد میں اپنے طریقے سے عبادت کرنے کی اجازت دی گئی۔
تبصرہ