بشپ جوزف کوٹس سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی ملاقات

بشپ آف کیتھولک چرچ بشپ جوزف کوٹس سے ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹر نیشنل سہیل احمد رضا نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، سہیل رضا نے بشپ جوزف کوٹس کو تحریک منہاج القرآن کے بانی ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی امن کے قیام، مذاہب عالم کے مابین رواداری کے فروغ اور دہشت گردی و انتہاء پسندی کے خاتمے کے لیے کاوشوں سے آگاہ گیا، سہیل رضا نے مسیحی رہنماؤں کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی دہشت گردی کے خلاف فتوی کی کتاب دی اور اسلامی امن نصاب کی فراہمی پر مبنی عملی جدوجہد سے بھی آگاہ کیا ہے۔ سہیل احمد رضا نے کہا کہ پاکستان سمیت 90سے زیادہ ممالک میں منہاج القرآن انٹر نیشنل کا وسیع اور منظم نیٹ ورک موجود ہے جو ساری دنیا میں امن، محبت اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے کوشاں ہے۔

مسیحی رہنما نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے بلا تفریق رنگ و نسل وجنس ومذہب پاکستانی معاشرے کے پسے ہوئے طبقے کے حقوق کے لیے بات کی ہے، مسیحی برادری ڈاکٹر طاہرالقادری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ بین المذاہب رواداری کے فروغ، عدم برداشت کے ریوں، دہشت گردی کے خاتمے اور عالمی امن کے لیے ڈاکٹر طاہرالقادری کی نتیجہ خیز کاوشوں کو ہمیشہ سے سہراتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے دہشت گردی کے خلاف فتوے کا مختلف اہم عالمی زبانوں میں ترجہ ہونا چاہیے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری کا یہ فتوی دانشور طبقہ اور امن پسندوں کے لیے قیمتی اثاثہ ہے۔

تبصرہ