ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل سہیل احمد رضا نے 12 اپریل 2019 کو چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل پروفیسر ڈاکٹر قبلہ ایاز سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے مرتب کردہ قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تحفہ پیش کیا۔ ملاقات میں ڈاکٹر علی ابوتراب سمیت ریسرچ انسٹیٹوٹ نظریاتی کونسل کے ڈائریکٹر اور اسلامی نظریاتی کونسل لائبریری کے انچارج بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر قبلہ ایاز نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کی تالیف پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کو ہدیہ تبریک پیش کیا اور اسے شیخ الاسلام کا عظیم علمی کارنامہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امت کا قرآن سے ٹوٹا رشتہ بحال کرنے کی یہ عملی کوشش ہے جسے معاشرے کے ہر فرد تک پہنچنا چاہیے۔ انہوں نے قرآنی انسائیکلو پیڈیا کا تحفہ دینے پر سہیل احمد رضا کا شکریہ ادا کیا۔
تبصرہ