ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا کی کرسمس تقریبات میں شرکت

christmas 2020

سیدنا حضرت عیسیٰ ابن مریم علیھم السلام کی ولادت کے موقع پر 25 دسمبر 2020ء کو پاکستان کی مسیحی برادری نے کرسمس تقریبات کا انعقاد جوش و جذبہ سے کیا۔ لاہور میں سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل کیتھو لک چرچ آف پاکستان کے آرچ بشپ سیبسٹین فرانسس شاء، نولکھا پریسبٹرین چرچ یونائٹیڈ کرسچین ہاسپٹل آف پاکستان کے ڈاکٹر مارڈیریٹر ڈاکٹر مجید ایبل، پیس سنٹر کیتھولک ڈومنیکن آرڈر آف پاکستان کے ڈائریکٹر فادر جیمز چنن اور کیتھڈرل ریزوریکشن چرچ آف پاکستان دی مال روڈ لاہور کے بشپ عرفان جمیل کی دعوت پر ڈائریکٹر انٹرفیتھ ریلشنز منہاج القرآن سہیل احمد رضا اور ڈپٹی ڈائریکٹر محمد شہزاد احمد خان نے شرکت کی۔

سہیل احمد رضا نے ان تقریبات میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان اور پوری دنیا کی مسیحی برادری کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا پیغام بھی پہنچایا۔

انہوں نے کہا کہ سیدنا عیسیٰ علیہ السلام ابن مقدسہ مریم علیھا السلام کی پیدائش کی خوشی اہل اسلام کے لیے بھی باعث مسرت ہے۔ دنیا کے ان دونوں بڑے مذاہب کو الہامی کتب کی تعلیمات کی روشنی میں باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور قیام امن عالم کے لیے اپنا موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، تاکہ دنیا امن و سلامتی کا گہوارہ بن جائے۔

اس موقع پر سہیل احمد رضا اور شہزاد احمد خان نے مسیحی رہنماوں کے ساتھ کرسمس کیک کاٹے اور امن کی شمع روشن بھی کیں۔ تقریبات میں ملک پاکستان کی سلامتی اور عالمی قیام امن کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ نئے سال 2021ء کی آمد پر امن و سلامتی کے جذبات سمیت پوری دنیا میں کووڈ 19 وباء سے نجات کے لیے بھی دعائیں کی گئیں۔

آخر میں مسحیحی رہنماوں نے سہیل احمد رضا اور شہزاد احمد خان کا کرسمس تقریبات میں شرکت کرنے پر خصوصی شکریہ بھی ادا کیا۔

پیس سنٹر کیتھولک ڈومنیکن آرڈر آف پاکستان

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

سیکرڈ ہارٹ کیتھڈرل کیتھو لک چرچ آف پاکستان

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

christmas 2020

نولکھا پریسبٹرین چرچ آف پاکستان

christmas 2020

christmas 2020

تبصرہ