مورخہ 17 دسمبر 2009ء کو انٹرنیشنل گاسپل مشن پاکستان کا سالانہ پروگرام ہیپی کرسمس آئی جی ایم چرچ دلکشا کالونی لاہور میں منعقد ہوا۔ انٹرنیشنل گاسپل مشن کے چیئرمین ریورنڈ ڈاکٹر مرقس فدا کی خصوصی دعوت پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کا وفد جی ایم ملک (ڈائریکٹر امورخارجہ منہاج القرآن انٹرنیشنل)، سہیل احمد رضا ڈائریکٹر بین المذاہب تعلقات عامہ منہاج القرآن انٹرنیشنل، صاحبزادہ افتخار الحسن چشتی اور محمد علیم خان نے شرکت کی۔ وفد نے پروگرام کے میزبان ڈاکٹر ریورنڈ مرقس فدا کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی اکرم مسیح گل (صدر پاکستان مسلم لیگ اقلیتی ونگ)، شہزاد الٰہی (ایم پی اے)، پاسٹر چمن سردار اور پاسٹر جاوید اختر مسیح (پریس سیکرٹری MCDF) کے علاوہ سینکڑوں مسیح برادری کے سرکردہ افراد بھی موجود تھے۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے محترم جی ایم ملک نے کہا کہ اسلام امن، رواداری اور احترام انسانیت کا دین ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ’’جس نے ایک شخص کو قتل کیا اس نے پوری انسانیت کو قتل کیا اور جس نے ایک شخص کی جان بچائی اس نے پوری انسانیت کی جان بچائی‘‘ آج جو دہشت گردی ہو رہی ہے اس کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
انہوں نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری امن کے سفیر ہیں اور مشرق و مغرب کے درمیان پل ہیں۔ شیخ الاسلام نے حالیہ فتویٰ میں فرمایا ہے کہ حدیث بخاری کی رو سے ’’جنت کے حصول کے لالچ میں قتل و غارت گری کرنے والے خود کش بمبار جنت کی خوشبو بھی نہیں سونگھ سکیں گے بلکہ دوزخ کا ایندھن بنیں گے‘‘
رپورٹ : محمد وسیم افضل قادری
تبصرہ